ایس ڈی پی آئی نے روہت ویمولہ ایکٹ بنانے کا مرکز سے مطالبہ کیا ہے۔ ایس
ڈی پی آئی کے مطابق کئی دانشوروں نے تعلیمی اداروں میں نسلی امتیاز کے
خلاف روہت ویمولہ ایکٹ بنانے کی مرکز سے اپیل کی ہے، جس کو پورا کیا جا نا
چاہئے۔ ویمولہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایس ڈی پی آئی نے گلبرگہ میں جگت سرکل پر
ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے سایے تلے میں احتجاج کیا ۔ اس موقع پر جے این یو
کے طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی معاملہ پر بھی مرکز اور دہلی پولیس کی
کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے۔ احتجاجیوں کا کہنا
ہے کہ دلت اور اقلیتی
طلبہ کا تعلیمی اداروں میں اس طرح سے استحصال ایک مخصوص نظریہ کے غلبہ کا
احساس دلاتا ہے ، جو کہ ملک کے سیکولر کردار کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ روہت ویمولہ کے موت کی پہلی برسی پر احمد آباد میں روہت کو خراج عقیدت پیش
کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر احمد آباد کے دلت اور
مسلم برادری کے لوگوں نے ایک ساتھ مل کر ایک پروگرام کا اہتمام کیا اور کہا
کہ جب سے مرکز میں بی جے پی حکومت آئی ہے ، خاص طور سے دلت اور مسلم
برادری کے طالب علموں کے ساتھ نا انصافی میں اضافہ ہوا ہے۔